8 نومبر، 2024، 4:51 PM

غزہ میں شہید ہونے والوں میں 70 فیصد بچے اور خواتین ہیں + ویڈیو، اقوام متحدہ

غزہ میں شہید ہونے والوں میں 70 فیصد بچے اور خواتین ہیں + ویڈیو، اقوام متحدہ

غزہ میں صیہونی حکومت کا قتل عام جاری ہے جبکہ اقوام متحدہ سے وابستہ ذرائع نے بچوں اور خواتین کو قابض فوج کے جرائم کا سب سے بڑا نشانہ قرار دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ اقوام متحدہ کے ذرائع نے آگاہ کیا ہے کہ غزہ جنگ کے شہداء میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ غزہ جنگ میں شہید ہونے والوں میں تقریباً 70 فیصد خواتین اور بچے ہیں۔

دوسری جانب طبی ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر صیہونی قابض فوج کے آج کے حملوں میں 17 افراد شہید ہوئے ہیں جن میں سے 13غزہ کی پٹی کے شمال میں ہونے والے حملوں میں شہید ہوئے۔

اسی دوران فلسطینی ذرائع نے غزہ کے جنوب میں خان یونس پر صیہونی قابض فوج کے حملے میں ایک معصوم فلسطینی بچے ارکان محمود عمران کی شہادت کی بھی اطلاع دی ہے۔

دوسری جانب صیہونی حکومت کی جنگی کشتیوں نے غزہ کے جنوب میں رفح شہر کے ساحل پر فلسطینی ماہی گیروں پر فائرنگ کھول دی ہے۔ الجزیرہ کے رپورٹر نے بتایا ہے کہ اس واقعے میں ایک ماہی گیر شہید اور 3 زخمی ہوئے ہیں۔

News ID 1927986

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha